نئى دہلى ، 12 دسمبر( يو اين آئى) فضائيہ نے چين ميں تيار کردہ مواصلات کے سازو سامان کے استعمال پر پابندى لگائى۔
وزير دفاع منوہر پاريکر نے آج لوک سبھا ميں ايک سوال کے تحريرى جواب ميں بتايا کہ فضائيہ ميں کمپيوٹر
کى ايمرجنسى جانچ ٹيم کى انکوائرى کى بنياد پر اپنے ملازمين کو چينى کمپنى ژيومى کے تيار کردہ موبائيل اور مواصلاتى سازوسامان کے کچھ ماڈلوں کو استعمال نہ کرنے کى ايڈوائزرى جارى کى ہے۔ اگست 2014 ميں يہ ايڈوائزرى جارى کى گئى تھى۔